سپریم کورٹ نے حکمراں جماعتوں کے ساتھ پولیس افسران کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس (سی جے آئی) این وی رمنا نے کہا کہ یہ ملک میں پریشان کن ہے۔ پولیس افسران اقتدار میں موجود سیاسی جماعت کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ بعد میں جب مخالفین اقتدار میں آتے ہیں تو وہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ محکمہ پولیس کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے، انہیں قانون کی حکمرانی پر قائم رہنا چاہیے۔ اسے روکنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بات چھتیس گڑھ کے معطل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس گرجندر پال سنگھ (جی پی سنگھ) کی درخواست پر سماعت کے دوران کہی ۔ فی الحال گجرندر پال کو راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پولیس اسے چار ہفتوں تک غداری اور غیر متناسب اثاثوں کے معاملے میں گرفتار نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اور افسر سے کہا گیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے