پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان تصادم

   

جگدل پور : چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں چار سے زیادہ ماؤنوازوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ علاقے میں تلاشی لی جارہی ہے ۔سکما کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل شرما نے بتایا کہ پولم پلی پولیس اسٹیشن کے تحت پالماڈگو گاؤں میں کل ہفتہ وار بازار تھا۔ تین تاجر اپنی موٹر سائیکل پر شام دیر گئے اپنے گاؤں ڈورنپال کے لیے روانہ ہوئے ۔ راستے میں ماؤنوازوں نے ان تین خوردہ تاجروں کو روکا اور ان کی پٹائی کی۔ لڑائی اتنی زیادہ ہوئی کہ ایک تاجر پردیپ بگھیل کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور پردھان سنانی، گوپال بگھیل نامی دو لوگ زخمی ہوگئے ۔