پولیس اور وکلاء تصادم پر وضاحت کرنے وزارت داخلہ کی اپیل ہائیکورٹ میں مسترد

,

   

نئی دہلی ۔6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے داخل کردہ اپیل کو مسترد کردیا جس میں وزارت داخلہ نے دہلی پولیس کو تیس ہزاری کورٹ کامپلکس میں تصادم کے بعد وکلاء کی گرفتاری سے باز رکھنے کیلئے حکم دیا تھا ۔ وزارت داخلہ نے از خود وضاحت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپیل داخل کی تھی ، تاہم عدالت نے وزارت داخلہ کی اس اپیل کو مسترد کردیا اور اس کیس کی تحقیقات کرنے کیلئے انکوائری پیانل مقرر کیا ہے ۔۰