پولیس اور وکلاء نے تصادم ، مرکز اور پولیس کو ہائی کورٹ کی نوٹس

   

نئی دہلی /3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے اتوار کے دن مرکزی حکومت اور پولیس کمشنر دہلی کے علاوہ چیف سکریٹرے کے نام نوٹسیں جاری کردیں کیونکہ 30 ہزاری عدالت کے احاطہ میں پولیس اور وکیلوں کے درمیان تصادم ہوگیا تھا ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی زیر قیادت قائم ایک بنچ نے فیصلہ کیا کہ عاجلانہ بنیادوں پر اس مسئلہ کی تحقیقات کی جائیں گی اور جن ذرائع ابلاغ نے اس واقع کی خبریں دی ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ اس معاملہ کی سماعت دوبارہ 3 بجے مقرر کی گئی ہے ۔