پولیس اکیڈیمی میں کورونا کیس 124 ہوگئے

,

   

حیدرآباد : نیشنل پولیس اکیڈیمی میں کورونا کیسوں میں اضافہ سے عہدیداروں اور ملازمین میں سنسنی دوڑ گئی۔ تاحال اکیڈیمی میں متاثرین کی تعداد 124 ہوچکی ہے۔ کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کئی ملازمین اور عہدیداروں کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا۔ اِس کے علاوہ اُن سے ربط میں آنے والے افراد کی نشاندہی کی گئی تاکہ اُن کی صحت کی نگرانی کی جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ اٹنڈر سے ڈی آئی جی رتبہ کے عہدیداروں میں کورونا علامات منظر عام پر آئی ہیں۔ اکیڈیمی میں 1900 کیڈٹس ٹرینی ہیں۔ کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے تمام کیڈٹس، عہدیداروں اور ملازمین کے ٹسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں 1100 سب انسپکٹرس اور 600 سے زائد کانسٹبلس ہیں۔ پولیس ٹریننگ سے متعلق اِس ادارہ میں کورونا کے قدم جماتے ہی وہاں کے عہدیدار احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں سخت چوکس ہوچکے ہیں۔