پولیس اہلکار اچھے کام کریں گے توہوگی حوصلہ افزائی، لاپرواہی پر ہوگی سزا: اشوک گہلوت

,

   

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بہت ہی بڑا بیان دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اچھا کام کریں گے تو حکومت کی طرف سے انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور اگر لا پرواہی کریں گے تو انہیں سزا بھی دی جائے گی۔ انہوں مزید کہا کہ راجستھان حکومت امن امان باقی رکھنے کےلیے پر عزم ہے۔

وزیر اعلیٰ گہلوت نے کل راجستھان کے امن وامان کے سلسلہ میں سنئیر افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، گہلوت نے اجلاس میں کہا کہ شکایت دہندگان کی بہتر سماعت کے لئے تھانوں میں استقبالیہ کمروں کے کام کو تیز کیا جائے، وزیر اعلیٰ نے انہوں نے بچیوں کو پولس کی جانب سے اپنے دفاع کے لئے دی جانے والی تربیت میں مزید سدھار لانے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس کے لئے ایک ویب پورٹل تیار کیا جانا چاہیے تاکہ کوئی بھی دلچسپی رکھنے والی لڑکی اس کے ذریعے اچھی طرح دفاعی صلاحیتوں کی تربیت حاصل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

گہلوت نے افسران سے کہا کہ اس بدلتے ہوئے حالات میں سائبر کرائم جیسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ایسے میں ماہرین ٹکنالوجی کا بھی سہارا لیں، وزیر اعلیٰ نے خواتین پولس رضاکار اسکیم اور ولیج گارڈ اسکیم پر عمل پیرا ہونے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاؤں کے محافظ اور خواتین رضاکار عام آدمی اور پولس کے مابین بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ حکومت کی اسکیموں کو ہر گاؤں تک لے جانے میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے منظم جرائم کو روکنے ،مفت رجسٹریشن پالیسی اور پولس کے کام میں بہتری لانے کے لئے کیے جانے والے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ راجستھان پولس کو ملک کی بہترین پولس فورس بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔