پولیس اہلکار نے بچہ کو بجلی کا جھٹکہ دیا

   

ایمسٹرڈم: سوشل میڈیا پر ایک بچے کی حیران کن فوٹیج پھیل گئی ہے۔ بچے کی عمر 11 سال سے زیادہ نہیں، وہ ایک چاقو لہرا رہا تھا جب اسکاٹ لینڈ میں پولیس اہلکاروں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔ اہلکار اس سے خوفزدہ ہو کر اس سے چاقو پھینکنے کو کہہ رہے تھے کہ ایک اہلکار نے بچے کو بجلی کے جھٹکے دے ڈالے۔فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچہ فون بھی پکڑے ہوئے ہے اور اس واقعہ کی فلمبندی کرتے ہوئے کہہ رہا ہے میں اب ٹک ٹاک پر براہ راست نشریات پر ہوں۔ پولیس والوں کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ پولیس اہلکار کہ رہا ہے چاقو پھینک دو اور اسے اپنے سے دور رکھو۔اس کے بعد ایک اہلکار الیکٹرک اسٹن گن تھامے اس کے پاس پہنچا۔ اسے کرنٹ کا جھٹکا دے ڈالا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کرنٹ لگنے سے لڑکا درد سے چیخ اٹھا تھا۔