پولیس اہلکار نے معمر خاتون کی گردن کو پیر سے دبا دیا

,

   

Ferty9 Clinic

لندن: برازیل سے جاری ایک ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہیکہ ایک پولیس اہلکار ایک 51 سالہ سیاہ فام خاتون کی گردن پر پیر رکھ کر کھڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے اسے گردن میں متعدد زخم آئے اور 16 ٹانکے لگانے پڑے۔ پانچ بچوں کی اس عمر رسیدہ خاتون نے دراصل پولیس اہلکار اور اس کے (خاتون) ایک دوست کے درمیان ہوئی بحث کو ختم کرنے کیلئے ثالثی کی کوشش کی تھی۔ پولیس اہلکار نے خاتون کے دوست سے شوروغل (ٹریفک قوانین کے مطابق ہارن بجانا وغیرہ) سے متعلق استفسار کیا تھا۔ یہ واقعہ جان فلائیڈ کے واقعہ کو تازہ کر گیا جو امریکہ میں پولیس کی اسی نوعیت کی بربریت سے ہلاک ہوگیا تھا۔