بنگلور۔ کرناٹک میں کافی کے لئے مشہور چکمگلور ضلع کے یگاتی او ر اعظم پورہ تھانہ کے پولیس اہلکار کے سنیچر کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ پائے جانے کے بعد دونوں تھانوں کو سیل کردیا گیا ہے ۔کوروناجانچ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طورپر 28لوگ متاثر پائے گئے ۔ ان متاثرین کے ابتدائی طورپر رابطے میں آئے تمام لوگوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور تمام کو کورینٹائن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ تمام متاثرین کو کووڈ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔اسی ضلع کے ریاست کے وزیر سیاحت سی ٹی روی بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے ۔