چینائی 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مدراس ہائیکورٹ نے کل ٹاملناڈو کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں تمام پولیس عہدیداروں کیلئے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے ان کو یاد دہانی کروائیں کہ وہ کسی قسم کے تحائف ‘ گلدستے یا جہیز قبول نہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کو اپنی خدمات کا ریکارڈ بے داغ رکھنے کی ضرورت ہے ۔ عوامی ملازمین کا کردار اپنے کام کاج کی جگہ اور نجی زندگی میں بھی صاف ستھرا اور بہتر ہونا چاہئے ۔