حیدرآباد۔ 3 اگست (سیاست نیوز) سائبر کمشنریٹ واقع راجندر نگر زون میں پولیس تحویل سے ایک شخص فرار ہونے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عبدالطلحہ ساکن شاہین نگر کو کل رات پولیس نے تحویل میں لیا اس کے دو گھنٹے بعد وہ پولیس گاڑی سے فرار ہونے کی کوشش میں کار سے کود پڑا اور زخمی ہوگیا۔ عبدالطلحہ کے افراد خاندان نے بتایا کہ وہ نشہ کا عادی تھا اسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔ اس کے دو گھنٹوں بعد زخمی ہوگیا جسے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے دماغ میں خون جمع ہوگیا ہے، اس کے علاج کیلئے تقریباً 20 لاکھ کا خرچ آئے گا۔ طلحہ کے رشتہ دار نے بتایا کہ طلحہ کی ماں عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئی ہوئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی سے وہ کود پڑا جس کی وجہ سے وہ زحمی ہوگیا۔ پولیس و طلحہ کے رشتہ داروں کے بیانات پر کئی سوال پیدا ہو رہے ہیں۔ ش