پولیس تشدد، لاک اپ میں ایک شخص کی موت

   

لکھنؤ: یوپی پولیس کا نعرہ ہے۔ حفاظت آپ کی ہے ہمارا عزم ہے۔ حقیقت بہت سے معاملات میں بالکل مختلف ہے۔ کانپور میں جشن یوم آزادی کے ایک دن بعد ہی ایک شخص کو تھانے کے اندر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ اسی کانپور میں 8 ماہ قبل ایک تاجر کو پولیس نے اس قدر مارا پیٹا کہ اس کا پورا جسم نیلا پڑ گیا۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر صرف 25 چوٹوں کے نشانات گن سکے۔ بدایوں میں پولیس نے پہلے ایک لڑکے کو بجلی کا کرنٹ لگایا گیا۔ اس کے بعد اس چھڑی کو اسکے نازک حصہ پرائیویٹ پارٹ پر بے تحاشہ مارا گیا۔ تارہ ترین ایک واقعہ میں ملزمین کے ساتھ مل کر انسپکٹر نے دنیش سنگھ بھدوریا کو مارا پیٹا جس کا تعلق بڈھانو کے لالوپوروا کی سیڑھی سے تھا۔ دنیش کے پاس وہار علاقے میں 200 گز کا پلاٹ تھا جو متنازعہ تھا جس پر دنیش کو پولیس کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جہاں انسپکٹر نے اس کی بے تحاشہ پٹائی کی۔ دنیش بے ہوش ہوگیا اور بعد میں اسپتال لے جانے پر پتہ چلا کہ اس کی موت ہوگئی جس کے بعد یہ معاملہ سب کے علم میں آیا اور میڈیا میں اس کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔