پولیس تقررات، 14 تا 24 جون اسنادکی جانچ

   

ریاست بھر میں 18 مراکز ، رہنماخطوط جاری
حیدرآباد ۔ 10 جون (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ وی وی سرینواس نے کہا کہ پولیس تقررات کیلئے قطعی امتحان میں کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کے اسنادات کی جانچ 14 تا 26 جون کی جائے گی۔ اس کیلئے ریاست بھر میں 18 سنٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انٹیمشن لیٹر امیدوار اپنے شخصی لاگ ان کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے پرنٹ حاصل کریں۔ سرٹیفکیٹس کی جانچ اور تنقیح کے دوران اس لیٹر کو بتانا ہوگا۔ انٹیمشن لیٹر 11 جون کو صبح 8 بجے تا 13 جون رات 8 بجے تک دستیاب رہے گا۔ 18 مراکز میں جملہ 1,09,906 امیدواروں کے اسنادات کی جانچ ہوگی۔ اسنادات کی جانچ کے مراکز میں اپلیکیشن کی ریڈنگ ؍ ماڈیفائی کرنے والے امیدواروں کے خصوصی کاؤنٹرس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعہ ویٹیج مارکس حاصل کرنے کا ارادہ رکھنے والے امیدواروں کو آر ٹی اے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ اسنادات کی جانچ کیلئے حاضر ہونے والے امیدوار ذات پات کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ، بی سی امیدوار نان کریملیر، ای ڈبلیو ایس، ایجنسی ایریا کے اوریجنل سرٹیفکیٹس، زیراکس سٹس لازمی طور پر ساتھ میں لائیں۔ اس کے ساتھ انٹمیشن لیٹر، ٹرانسیکشن فارم، پارٹ 2 اپلیکشن پرنٹ آؤٹ، آدھار کارڈ، اسٹڈی سرٹیفکیٹس، عمر، لوکل، ریزرویشن، ایچ ریلازکیشن سرٹیفکیٹس، ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ لازمی طور پر ساتھ میں لائے۔ن