جے پور ۔ راجستھان کے چتور گڑھ ضلع کے بیگن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے گن مین نے ایک کانسٹبل خاتون کو سینے میں گولی ماری اور پھرگردن میں گولی مار لی۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں چتورگڑھ رجوع کردیا گیا۔ دونوں کا علاج یہاں جاری ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون کوگولی کیوں ماری گئی۔ اگر واقعات پر نظر ڈالیں تو پروبیشنر کانسٹیبل کے طور پر تعینات ایک کانسٹیبل کو بندوق بردار رکھنے اور اسے ریوالور دینے کا معاملہ سسٹم کو بے نقاب کرتا ہے۔ عام طور پر پروبیشن مدت میں خدمات انجام دینے والے کانسٹیبل کوگن مین کے طور پر نہیں رکھا جاتا ہے۔ ہتھیار صرف خاص حالات میں ہی ان کے حوالے کیے جاتے ہیں، لیکن بیگن تھانے میں پروبیشنر کانسٹیبل سیارام کو گن مین کے طور پر رکھا گیا تھا۔