پولیس رکاوٹوں پرسرینواس ریڈی اشکبار

   

حیدرآباد/2 جولائی، ( سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی آج اس وقت جذباتی ہوگئے اور آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جب کھمم میں پولیس سے گاڑیوں کی ضبطی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس عہدیداروں سے ربط قائم کرنے کے باوجود کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا، اور عوام کو کئی کیلو میٹر پیدل چلنے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی آر ایس حکومت کے رویہ کے خلاف ستیہ گرہ کی طرز پر احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ سرینواس ریڈی گذشتہ ایک ہفتہ سے دن رات جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ر