پولیس سے بیمار شخص کی مدد، ہاسپٹل منتقلی و علاج کیلئے اخراجات کی ادائیگی

   

ڈی جی پی کنٹرول روم کو شکایت کے ساتھ ، انسپکٹر کوکٹ پلی کو اطلاع پر خدمات کی ستائش

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی پولیس کی جانب سے ایک بیمار شخص کی مدد ستائشی کا سبب بن گئی ہے ۔ ہماچل پردیش ریاست کے ساکن ایک بیمار شخص کو کوکٹ پلی پولیس نے نہ صرف ہاسپٹل منتقل کیا بلکہ اس کے طبی اخراجات کو بھی برداشت کیا ۔کوویڈ 19 کے تلنگانہ اسٹیٹ ڈی جی پی کنٹرول روم پر شکایت کے بعد انسپکٹر کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن مسٹر لکشمی نارائنا ریڈی فوری حرکت میں آگئے ۔ للت کمار نامی یہ شخص جو ہماچل پردیش سے تعلق رکھتا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے سبب یہاں رک گیا تھا اور بے بس ہوگیا تھا ۔ اس شخص نے ڈی جی پی کنٹرول روم پر اپنی فریاد سنائی تھی ۔ 16 اپریل کو فون پر فریاد کرنے کے بعد پولیس کوکٹ پلی کو کنٹرول روم نے چوکس کیا ۔ انسپکٹر کوکٹ پلی للت کمار کے پاس پہونچے ۔ اس شخص کو السر کی بیماری ہے ۔ پولیس نے فوری اسے ہاسپٹل منتقل کیا اور اس کے یہاں علاج کیلئے بھی رقم نہیں تھی ۔ جس پر کوکٹ پلی پولیس نے اس کے طبی اخراجات کو برداشت کیا اور اس کا علاج کروایا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے اس اقدام کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے اور اس دوران ہماچل پردیش کے چیف منسٹر رام ٹھاکر نے بھی پولیس کے اقدام کی ستائش کی اور ہماچل پردیش کے شہر کی بروقت امداد اور علاج پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔