پولیس ظلم و زیادتی میں مسلسل اضافہ

   

نظام آباد میں کانگریس قائدین کی گرفتاری پر طاہربن حمدان کا ردعمل

نظام آباد:پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پردیش کانگریس کی جانب سے کی گئی اپیل پر آج راج بھون کیلئے روانہ ہونے والے کانگریسی کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں محروس رکھا ۔ جبکہ چند اہم قائدین ایک دن قبل ہی حیدرآباد پہنچ کر احتجاجی دھرنا میں شرکت کی۔ تفصیلات کے بموجب پردیش کانگریس صدر ریونت ریڈی کی راج بھون چلو اپیل پر حیدرآباد کیلئے روانہ ہونے کیلئے اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان کل رات سے ہی پولیس سے بچتے ہوئے اپنے آبائی مقام سرکنڈہ میں شب بسری کی آج صبح نظام آباد پولیس نے ان کے مکان واقع نظام آباد پہنچ کر ان کے بارے میں دریافت کیا تو حیدرآباد روانہ ہونے کی اطلاع دی گئی تو پولیس نے ان کے آبائی مقام سرکنڈہ منڈل پہنچ کر دیکھا تو طاہر بن حمدان حیدرآباد روانہ ہورہے تھے فوری انہیں گرفتار کرلیا ۔ سابق ایم ایل سی بھوپت ریڈی ان کی قیام گاہ سے رورل پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ضلع کانگریس صدر مانالا موہن ریڈی اور ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو دو دن قبل ہی حیدرآباد روانہ ہوئے تھے یہ آج احتجاج میں حصہ لیا ۔ ان کے علاوہ پی سی سی سکریٹری گڑ گو گنگادھر ، سابق رکن اسمبلی بالکنڈہ انیل کمار نے بھی حیدرآباد میں پروگرام میں شرکت کی اور ریونت ریڈی کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا ۔ اس موقع پر طاہر بن حمدان نے کہا کہ پولیس کی زیادتی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دن بہ دن حد سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے ۔ کانگریس کے دور میں 300 روپئے گیس سلنڈر تھا آج 950 روپئے ہوگیا ۔ 200 گنا اضافہ کیا گیا ڈیزل کی قیمت میں اضافہ سے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اپنے احتجاجی پروگراموں کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔