پولیس عہدیداروں کو عوام دوست پولیسنگ سسٹم بنانے پر زور

   

ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس، ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر نے ریاست کے سبھی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ انہیں عوام دوست پولیسنگ سسٹم بنایا جائے ۔ پولیس اپنی خدمات سے عوام کے بھروسہ اور انصاف کے لیے کوششیں کریں ۔ ڈاکٹر جتیندر نے توجہ مبذول کرائی کہ کس طرح امریکہ جیسے ممالک میں شہری اکثر پولیس کو دوست کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ہمیں اپنے شہریوں کے درمیان بھروسہ اور دوستی پیدا کرنے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دینی چاہئے ۔ انہوں نے افسران کو یاد دلایا کہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ خدمات پولیس کی شبیہ کو بڑھاتی ہیں اور عوام سے دیرپا خیر سگالی حاصل کرتی ہیں ۔ ڈی جی پی نے ایس ایچ اوز کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آئندہ مس ورلڈ مقابلے کے لیے حکومت تلنگانہ کی میزبانی میں مکمل انتظامات کریں ۔ یہ تلنگانہ پولیس کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے ۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو مسلسل محنت و لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے قدر کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا بدانتظامی محکمہ پر بری طرح سے ظاہر ہوگی ۔ اس سے پولیس کے وقار پر اثر پڑے گا ۔ ایڈیشنل ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر مہیش ایم بھگوت نے مس ورلڈ کے مقابلوں کے دوران سیکوریٹی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ مس ورلڈ مقابلے میں شرکاء اور عوام کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ش