پولیس عہدیداروں کو عوام کی شکایت یکسوئی کے ساتھ سماعت کرنے پر زور : شلپاولی

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سنٹرل زون ڈی سی پی کے شلپاولی نے پولیس افسران کے لیے آپریشنل روڈ میاپ کی وضاحت کے لیے منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیسنگ کو شہریوں پر مرکوز ، ہمدردانہ اور دیانت داری سے چلنے کی ضرورت ہے ۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے ہر افسر طرز عمل اور کارکردگی میں اعلیٰ اخلاقی اور پیشہ وارانہ معیارات کو برقرار رکھے ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ڈی جی پی شیودھر ریڈی اور حیدرآباد کمشنر وی سی سجنار کے ذریعہ دیشا نردیش کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔ سجنار نے منصفانہ ، مضبوط دوستانہ اور پیشہ وارانہ پولیسنگ پر زور دیا ہے ۔ میٹنگ میں شریک 600 پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی پی نے کہا کہ اگر عوام کا صرف ایک حصہ تھانوں کا دورہ کرتا ہے لیکن ہر بات چیت پورے محکمہ کے بارے میں عوام کے تاثرات کو نمایاں طور پر تشکیل دیتے ہیں ۔ اس لیے ہر افسر کو ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ شکایات کو صبر کے ساتھ سننا چاہئے اور اپنے فرائص کو عزم اور خلوص کے ساتھ ادا کرناچاہئے ۔ ڈی سی پی نے ذاتی اور ادارہ جات دونوں طرح کی صفائی اور نظم و ضبط کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے باقاعدہ کمیونٹی انٹرایکشن ، آگاہی پروگراموں اور انسانی انٹلی جنس نیٹ ورک کی موثر ترقی کے ذریعے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ فعال پولیسنگ اور جرائم کی روک تھام کیلئے اہم ہیں ۔ انہوں نے افسران کو متنبہ کیا کہ وہ ذاتی طرز عمل ، پیشہ وارانہ تعلقات اور مالی نظم و ضبط میں انتہائی احتیاط برتیں ۔ دیانتداری اور رویہ میں کوئی کوتاہی پر افسران کو خبردار کیا ۔۔ش