ایس پی سوریا پیٹ نے وزیر برقی کے حق میں نعرے لگائے
حیدرآباد : /16 ستمبر (سیاست نیوز) ضلع سوریا پیٹ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی راجندر پرساد نے ایک تقریب میں ریاستی وزیر محکمہ برقی جی جگدیش ریڈی کے حق میں نعرے لگائے جو سخت تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں ۔ /17 ستمبر کو منعقد ہونے والے تلنگانہ قومی یکجہتی کے پیش نظر سوریا پیٹ ضلع ہیڈکوارٹرس میں آج ایک تقریب رکھی گئی تھی جس میں ریاستی وزیر جگدیش ریڈی اور ضلع ایس پی راجندر پرساد مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اچانک ’’جئے ہو جگدیش انا‘‘ کے نعرے شروع کردیئے ۔ اتنا ہی نہیں پولیس عہدیدار نے عوام کو بھی وزیر کے حق میں نعرے لگانے کے لئے مجبور کیا اور وزیر کو باہوبلی کا خطاب بھی دیا ۔ پولیس کی وردی میں ریاستی وزیر کے لئے نعرے بازی کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس عہدیدار سخت تنقید کا نشانہ بن گئے ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے اس واقعہ کے بارے میں اپنے ٹویٹ کے ذریعہ سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ایس پی ٹی آر ایس کارکن کی طرح نعرے بازی کرنا وردی کی توہین ہے ۔ انہوں نے یہ بتایا کہ مستقبل میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایس پی راجندر پرساد کو ایم ایل سی نامزد کرسکتے ہیں چونکہ سابق میں ایک ضلع کلکٹر نے چیف منسٹر کے پیر چھونے پر انہیں ایم ایل سی بنادیا تھا ۔ ب