پلوامہ میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایک سی آر پی ایف ملازم زخمی ، سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر سمیت 61 افراد کے خلاف کیس
نئی دہلی : بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا ہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے کانپور میں آٹھ پولس اہلکاروں کی شہادت ہوگئی۔امروہہ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ مسٹر دانش علی نے ٹوئٹ کرکے اتوار کو اترپردیش حکومت کی کام کرنے کی پالیسیوں پر سوال کھڑاکیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ‘‘کانپور میں شہید ہوئے ہمارے بہادر جوان اترپردیش حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ خطرناک بدمعاش وکاس دوبے کھلا گھومتا رہا۔ حکومت کا پورا نظام صحافیوں، طالب علموں، حقوق انسانی کے کارکنوں اوراپنے فکری مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل بھیجنے کا کام کرتا رہا اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام گھومتے رہے ۔’’واضح رہے کہ تین جولائی کی رات قتل کے معاملے میں مطلوب وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی پولس کی ٹیم پر بدمعاشوں نے حملہ کردیا تھا۔ اس واقعہ میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایک تھانہ انچارج سمیت آٹھ جوان شہید ہوگئے تھے ۔ واقعہ کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر پولس نے واردات میں ملوث وکاس کے دو رشتہ داروں کو مار گرایا تھا۔ دوبے کی تلاش میں پولس کی پچاس سے زیادہ ٹیمیں ریاست کے مختلف اضلاع میں تلاش کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں پانچ سو سے زیادہ موبائل فون کو سروی لانس پر رکھا گیا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگو نامی علاقے میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے ۔جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا: ‘پلوامہ میں ایک کم شدت کا آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کے ہاتھوں میں چوٹیں آئیں’۔انہوں نے مزید کہا: ‘زخمی اہلکار کی حالت خطر سے باہر ہے ۔ سینئر سیکورٹی عہدیداروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے ‘۔ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے این او نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ضلع پلوامہ کے گونگو میں جنگجوئوں نے یہ آئی ای ڈی ایک درخت کے نیچے نصب کیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائرنگ بھی ہوئی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر آئی ای ڈی نصب کرنے والے جنگجوئوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی یوم ولادت کی سالگرہ منانے کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہ کرنے کے سبب سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر سمیت 61 افراد کے خلاف کیس درج کیا ۔ایس ایچ او سریندر دیویدی نے بتایا کہ یکم جولائی کو سماج وادی پارٹی کے دفتر پر پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی یوم ولادت کی سالگرہ منانے کے لیئے عہدے دار و کارکنان جمع ہوئے تھے ۔سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں کرتے ہوئے یوم ولادت کی سالگرہ مناتے وقت کیک کاٹ کر ایک دوسرے کو کھلایا گیا ۔اخبار کی سرخیاں بننے پر تحقیقات کے بعد سول لائن پولیس چوکی انچارج امرناتھ رائے کی شکایت پر سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر چھوی ناتھ یادو کے نامزد اور 50_60 نامعلوم کے خلاف کیس درج کیا گیا۔