حیدرآباد۔ /6 جولائی، ( سیاست نیوز) محکمہ پولیس میں ایک اور بدعنوان عہدیدار آشکار ہوگیا جو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی کی کارروائی میں میاں پور پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر وی یادگیری کو اے سی بی عہدیداروں نے 20 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس نے شکایت گذار شیخ سلیم سے اس رقم کا بطور رشوت مطالبہ کیا تھا۔ ایک کیس میں ضمانت دینے کیلئے اس نے اختیارات کا بیجا استعمال کرتے ہوئے رشوت طلب کی تھی جو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے سب انسپکٹر وی یادگیری کو اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔
