پولیس عہدیدار نے ریوالور سے فائر کرکے خودکشی کرلی

   

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں ہوم گارڈز کے ایک عہدیدار نے اپنے پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق وجیا نگرم ضلع میں ہوم گارڈز شعبہ کے اے آر آفیسر ایشور راؤ پولیس کوارٹرس میں مقیم تھے۔ آج صبح انہوں نے اپنے سرویس ریوالور سے دو راؤنڈ فائر کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ نعش کو وجیا نگرم کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ذہنی تناؤ اور نجی مسائل کے سبب عہدیدار نیخودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔ ر