حیدرآباد۔/31 جولائی، ( سیاست نیوز) پولیس عہدیدار کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور مار پیٹ کرنے والے رکن اسمبلی کے فرزند کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مادھا پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران پرساد کو گرفتار کرلیا۔ اس شخص کے خلاف مادھا پور کے ٹریفک پولیس انسپکٹر مسٹر گوپال نے شکایت کی تھی ۔ گزشتہ روز خدمات انجام دہی کے دوران خانہ میٹ کے علاقہ میں پرساد نے ٹریفک انسپکٹر پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور اس سرکل انسپکٹر کو دھمکایا تھا۔ ٹریفک بہاؤ کو آسان بنانے میں مصروف انسپکٹر کی جانب سے راستہ روکنے پر پرساد برہم ہوگیا تھا اور اس نے بدتمیزی کی تھی ۔ پرساد کرشنا ضلع سے وابستہ رکن اسمبلی کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ اس شخص کے خلاف شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرساد کو گرفتار کرلیا۔