نارائن پیٹ ہیڈ کوارٹر میں کانفرنس ہال عمارت کا افتتاح، ضلع ایس پی کا خطاب
نارائن پیٹ۔ ضلع ایس پی مسٹر این وینکٹیشورلو نے آج ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں نئی کانفرنس ہال عمارت کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر پولیس جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں مسٹر این وینکٹیشورلو نے کانفرنس ہال کی تختی کی نقاب کشائی انجام دی اور ربن کاٹا۔ انہوں نے کانفرنس ہال میں جمع محکمہ پولیس کے اہل کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ضلع میں اچھی طرح اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اب پولیس پہلے کی طرح جوش و جذبے کے ساتھ مزید محنت اور بہتر طریقہ سے اپنے فرائض انجام دیں اور یاست بھر میں ضلع کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کی کارکردگی کا مشاہدہ کریں۔ اس لئے پولیس کو عوام دوست رول ادا کرنے چاہئے تاکہ وہ بلا کسی واسطہ کے راست طور پر پولیس سے اپنے مسائل کے لئے رجوع ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں اور محکمہ ذاتی طور پر نیک نامی متاثر ہونے نہ دیں۔ پولیس تھانوں کو ہر آنے والے خاص طور پر غریب افراد کے مسائل کو سنجیدگی سے سماعت کریں اور اس کو خوش اسلوبی سے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں زیادہ تر زیر التواء مقدمات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ متاثرین کو انصاف کے حصول اور انصاف رسانی کے لئے درخواستوں کو زیر التواء نہ رکھیں۔ اس موقع پر ضلع ایڈیشنل ایس پی مسٹر بھرت کمار، سی آئی مسٹر سریکانت ریڈی ضلع کے ایس آئینر و دیگر عہدیدار موجود تھے۔