پولیس ملازمین پوری ذمہ داری ساتھ اپنے فرائض انجام دیں

   

کاماریڈی میں ہوم گارڈ سے اعلی سطحی عہدیدراوں کے تبادلہ کی تکمیل
کاماریڈی : 15 / جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاماریڈی ضلع پولیس میں ہوم گارڈ سے لے کر اے ایس آئی سطح تک 79 عہدیداروں کے تبادلوں کا شفاف اور منظم طور پر عمل مکمل کرلیا گیاضلع ایس پی ایم راجیش چندرا کی نگرانی میں انجام دیا۔ گیا تبادلوں کی یہ کارروائی گزشتہ چار تا پانچ دنوں کے دوران کاماریڈی، یلاریڈی اور بانسواڑہ سب ڈویژن کے تحت پولیس اسٹیشن میں خدمت انجام دینے والے عہدیداروں سے انفرادی مشاورت کے بعد تبادلہ عمل میں لایا گیا۔ تبادلوں کے اس عمل میں اہلکاروں کی مرضی، شریک حیات کی تعیناتی، سینیاریٹی، صحت کی حالت اور خدمت کا ریکارڈ مدنظر رکھا گیا تاکہ ہر لحاظ سے شفافیت اور عدل و انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ تبادلوں کے اس مرحلے میں 79 ہوم گارڈز، 63 سویل اور 7 ایم ٹی سیکشن اے آر کانسٹیبلز، 20 سویل ہیڈ کانسٹیبلز اور 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل رہے۔ ضلع ایس پی راجیش چندر نے تبادلوں کے بعد کہا کہ ہر پولیس اہلکار کو اپنے نئے مقام پر پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینا ہوگا اور عوام کے درمیان ہمہ وقت فعال اور نظر آنے والے پولیس اہلکار کی حیثیت سے موجود رہنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی اہلکار قواعد کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ناگزیر سمجھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ تمام تبادلہ شدہ اہلکار نئی تعیناتی پر تازہ جذبے، عدل پسندی اور عوامی خدمت کے احساس کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ضلع ایس پی نے ان تبادلوں سے متعلق احکامات جاری کر دیے ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ شفاف تبادلوں کی یہ پالیسی ضلع پولیس کے نظم و نسق میں بہتری اور عوامی بھروسے میں اضافے کا باعث بنے گی۔