ڈی جی پی آفس اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں انتظامات : ڈی جی پی
حیدرآباد ۔ 11 اپریل (سیاست نیوز) ڈی جی پی تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی نے کہا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے خدمات انجام دینے والے پولیس ملازمین کو محفوظ رکھنے کیلئے ’’موبائیل سیفٹی ٹنلس‘‘ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ ڈی جی پی آفس اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں موبائیل سیفٹی ٹنلس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔ اسی طرز پر ریاست بھر میں مزید 25 موبائیل سیفٹی ٹنلس کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا۔ کنٹمینٹ زونس، لاک ڈاؤن کی ڈیوٹی اور چیک پوٹس کے پاس بندوبست کی ذمہ داری نبھانے کے علاوہ دوسری اہم ذمہ داریاں نبھانے والے پولیس عملے کو کوروناوائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے موبائیل سیفٹی ٹنلس کا انتظام کیا جارہا ہے۔ پولیس عملہ اس سیفٹی ٹنلس میں 10 سیکنڈ رہنے پر جراثیم کش اسپرے ان پڑ پڑھتا ہے جس سے اگر کوئی وائرس ہوتا ہے تو وہ مر جاتا ہے۔