ادخال درخواست کیلئے 27 مارچ آخری تاریخ، ایس پی سنگاریڈی کا بیان
سنگا ریڈی :مسٹر رمنا کمار ایس پی ضلع سنگاریڈی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان سے پولیس کانسٹیبل اور ایس آئی کی ملازمتوں کے لیے مفت تربیت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے رامنا کمار ضلع ایس پی نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے جلد ہی بڑی تعداد میں پولیس کانسٹیبلس اور ایس آئی کی جائیدادوں پر بھرتی کرنے ککیلئے نوٹیفکیشن کی اجرائی کے پیش نظر، ضلع ایس پی نے سنگاریڈی ضلع میں بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے سنگا ریڈی پولیس کے زیراہتمام مفت تربیت دی جائے گی۔ 22 مارچ تا 27 مارچ تک اہل نوجوان مرد اور خواتین https://forms.gle/zFUDULkeVJy25ucj7 (یا) https://www.jotform.com/build /220793184688469.،پر اپنی تفصیلات آن لائن کریں اور آن لائن لنک 27 مارچ رات 9 بجے تک دستیاب رہے گی۔اسکریننگ ٹسٹ ضلع کے متعلقہ ذیلی ڈویژنوں میں منعقد کیا جائے گا ۔ سنگاریڈی، 2. پٹن چیرو، 3. ظہیر آباد 4. نارائن کھیڑ کے تمام نام آن لائن رجسٹر کیے ہیں۔ انکو پولیس کی مفت تربیت فراہم کرتا ہے جو اہل ہیں۔ لڑکا 167.6 سینٹی میٹر، اور لڑکی کیلئے 152.5 سینٹی میٹر لمبے قد کے حامل امیدوار ہی آن لائن درخواستیں داخل کریں۔
ایس ٹی او آفس مدہول کا معائنہ
مدہول: ڈی ٹی او نے ایس ٹی او آفس مدہول کا معائنہ کیاڈسٹرکٹ ٹریڑری آفیسر پربھاکر راؤ نے مدھول میں سب ٹریژری آفس کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دفتر میں موجود متعدد ریکارڈ کی تنقیح کی اور تفصیلات دریافت کی تقریب میں ایس ٹی او ستیہ نارائنا اور دیگر موجود تھے۔