پولیس ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس ضروری

   

نارائن پیٹ میںبیداری پروگرام ، ریاض الحق ایڈیشنل ایس پی کا خطاب
نارائن پیٹ ۔20نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایڈیشنل ایس پی محمد ریاض الحق نے کہا کہ محکمہ پولس کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس ضروری ہے جو زندگی کی ضمانت ہے،ہوم گارڈز کی فلاح و بہبود کے لیے ایچ ڈی ایف سی اور ایکسس بینک کے زیراہتمام ہوم گارڈ کے اہلکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ،ہوم گارڈ اہلکاروں کی صحت اور حادثاتی بیمہ کے پیش نظر اگر صحت کا کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے، ڈیوٹی کی انجام دہی میں اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو ان کے اہل خانہ کو مالیاتی بیمہ اور صحت بیمہ فراہم کیا جائے گا۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت کی ہدایات کے مطابق ایچ ڈی ایف سی اور ایکسس بینک کے زیراہتمام ضلع پولیس آفس میں ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض الحق کی موجودگی میں ہوم گارڈ کے جوانوں کو ہیلتھ اور ایکسیڈنٹ انشورنس کی سہولیات کے بارے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بینک حکام نے کہا کہ اگر ایچ ڈی ایف سی ایکسس بینک میں اکاؤنٹ رکھنے والے ملازمین ہر سال 11,650 روپے کا ہیلتھ انشورنس پریمیم ادا کرتے ہیں، تو چار افراد کے خاندان (بیوی اور دو بچے) کو 33 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس کا احاطہ کیا جائے گا۔ اسی طرح اگر ایچ ڈی ایف سی اور ایکسس بینک میں سیلری اکاؤنٹ ہے اور ہر ماہ ڈیبٹ کارڈ استعمال کیا جاتا ہے تو ان کے خاندان کے افراد کی حادثاتی موت کی صورت میں 30 لاکھ روپے تک کے مالیاتی بیمہ کا احاطہ کیا جائے گا۔اس پروگرام میں ہوم گارڈ انچارج آر ایس آئی شویتا، سریشا، HDFC بینک، ایکسس بینک کے افسران، سرکاری ملازمین، اور ہوم گارڈ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔