حیدرآباد: شہر کے نواحی علاقہ کیسرا میں سالگرہ تقریب کا انعقاد پولیس ملازمین کیلئے مہنگا پڑا۔ اس تقریب میں دوکورونا پازیٹیو افراد موجود تھے ۔ اس بات کا علم ہونے پر کمشنر نے فوری اقدامات کئے اورکانسٹبل شیوا کمار کو معطل کردیا جو تقریب کا ذمہ دار بتایا گیا۔دیگر کانسٹبل نوین کو چارج میمو جاری کیا گیا۔ اس سارے معاملہ کیلئے متعلقہ انسپکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی۔
دو افراد کیخلاف پی ڈی ایکٹ
حیدرآباد: پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے مسلسل جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر دو جرائم پیشہ افراد پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔ میر چوک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک عادی مجرم 28 سالہ محمد سلمان جو 10 مختلف وارداتوں میں ملوث ہے ، پر پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔ اسی طرح چندرائن گٹہ پولیس میں بھی ایک روڈی شیٹر سید عبداللہ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے بھی جیل بھیج دیا ہے۔