پولیس ملازمین کے ارکان خاندان کے احتجاج کی تائید

   

حکومت پر نامناسب رویہ کا الزام، ڈچپلی میں کے ٹی آر کا خطاب
نظام آباد :24؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد بی آر ایس ورکنگ صدر مسٹر کے ٹی راما راؤ آج حیدرآباد سے عادل آباد جانے کے دوران ڈچپلی 7 بیٹا لین پولیس کے اراکین خاندان کی جانب سے قومی شاہرہ نمبر 44 پر راستہ روکو کرنے پر ان کے پاس پہنچ کر ان کے ساتھ مل کر راستہ روکو میں حصہ لیا۔ بٹالین پولیس کے ارکان خاندان احتجاج کی تائید کی۔ واضح رہے کہ نلگنڈہ ضلع میں کام کاج کا بوجھ عائد کرنے کے خلاف پولیس ملازمین کے افراد خاندان کی جانب سے احتجاج کرنے پر حکومت کی جانب سے پولیس ملازمین کو معطل کیا تھا۔ جس کے خلاف ریاست گیر سطح پر احتجاجی دھرنے کی پروگرام کی اپیل پر آج ضلع کے ڈچپلی 7 بٹالین کہ پولیس ملازمین کے افراد خاندان نے احتجاج کرنا شروع کیا تو کے ٹی راما راؤ ان سے ملاقات کی اور احتجاج میں شامل ہو گئے ۔اس موقع پر مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست میں امن و ضبط کی برقراری کے لیے پولیس ملازمین کی جانب سے شب و روز محنت کر رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے الگ الگ پالیسیوں کو اختیار کرتے ہوئے ملازمین پر کام کاج کا بوجھ عائد کرنے کی وجہ سے ملازمین کے افراد خاندان کی جانب سے احتجاج کیا تو حکومت کی جانب سے ملازمین کو معطل کرنا سراسر غلط ہے فرائض کے انجام دہی میں مصروف پولیس ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے انہیں ان کے خاندانوں سے دور رکھا جا رہا ہے اور یہ سراسر غلط ہے پولیس ملازمین کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاست میں امن و ضبط کی برقراری کیلئے کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کوشک ریڈی سابقہ رکن اسمبلی سریندر ریڈی موجود تھے ۔