نئی دہلی 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے کورونا وائرس سے دہلی پولیس کے نوجوان پولیس افسر امیت کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کے خلاف اس کی شہادت ہمیشہ یاد رہے گی۔مسٹر بیجل نے جمعرات کو ٹویٹ کیا ‘‘جاں باز سپاہی امیت کی موت کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔ عالمی وبا کووڈ ۔ 19 کے خلاف جدوجہد میں ان کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مسٹر بیجل نے سپاہی امت کو ایک عظیم جاں باز بتایا اور کہا ‘‘امیت اس وبا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن پولیس اہلکاروں کا بہادر جوان تھا جس نے فرض کی ادائیگی کے لئے زندگی کی پرواہ نہیں کی۔ متوفی امیت کے لواحقین کے تیئں میری گہری تعزیت ہے ۔
