پولیس ملازم کو اسٹنٹ پر پانچ ہزارروپئے جرمانہ

,

   

٭ مدھیہ پردیش کے ایک پولیس سب انسپکٹر کا ویڈیو وائر ہے جس میں اسے بالی ووڈ اسٹار اجئے دیوگن کی فلم سنگھم کی طرح اسٹنٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس یونیفارم میں منوج یادو نے خود کو دو متواضی کاروں پر اپنے پیر رکھتے ہوئے توازن برقرار رکھنے کا پرفارمنس پیش کیا۔ تاہم اس نے یہ کام اپنی خاکی وردی میں کیا جو محکمہ پولیس کے قواعد کے خلاف ہے۔ منوج کو متعلقہ ایس پی ہیمنت چوہان نے دوبارہ اس طرح کی حرکت کرنے کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔