شمس آباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد زون ڈی سی پی جگدیشور ریڈی کی قیادت میں پولیس میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کے لیے انرولمنٹ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ جگدیشور ریڈی ڈی سی پی نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے پولیس کی خالی جائیدادوں کو پر کرنے کے احکامات حاصل ہونے کے بعد انرولمنٹ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کی تکمیل کے بعد ٹریننگ کا آغاز کا جائے گا ۔ نوجوانوں کو ملازمت حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔ جس سے ہر تعلیم یافتہ نوجوان استفادہ حاصل کرسکتا ہے ۔ اس موقع پر شمس آباد اے سی پی بھاسکر ، شمس آباد آر جی آئی اے انسپکٹر سرینواس و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔۔