پولیس میں ڈرائیور کی جائیدادوں کیلئے گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ امیدوار

   

17 ہزار مختلف جائیدادوں کیلئے 12 لاکھ سے زائد امیدوار میدان میں
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محکمہ پولیس میں ڈرائیور کی جائیدادوں کیلئے درکار اہلیت سے کہیں زیادہ قابل امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ ڈرائیور جائیدادوں پر تقرر کیلئے اہلیت آئی ٹی آئی ہے لیکن گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ کے علاوہ اور بھی پیشہ وارانہ کورسیس کے امیدوار درخواست گذاروں میں شامل ہیں۔ اِس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بیروزگاری کا اندازہ ہوتا ہے۔ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 17516 جائیدادوں کیلئے 12 لاکھ 91 ہزار درخواستیں داخل کی گئی ہیں جن میں سب انسپکٹرس، ہیڈ کانسٹبلس اور کانسٹبلس کی جائیدادیں شامل ہیں۔ سب انسپکٹرس جائیدادوں کیلئے 2,16,738 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں۔ جبکہ 2985 پوسٹ گریجویٹ امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا۔ آئی ٹی کمیونکیشن شعبہ میں ٹکنیکل ڈگری کے حامل 12438 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ۔ پولیس ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمتوں کیلئے بھی امیدواروں کی زیادہ تر تعداد گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ بتائی گئی ہے۔ سیول پولیس کانسٹبل کیلئے انٹرمیڈیٹ 402140 امیدواروں نے درخواست داخل کی جبکہ انٹر کے مماثل ڈگری رکھنے والے 22937 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا۔ 194558 ڈگری یافتہ امیدوار سیول کانسٹبل عہدہ کیلئے قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ ڈگری کے مماثل سند رکھنے والے 21970 امیدوار میدان میں ہیں۔ محکمہ اکسائز نے کانسٹبل کے عہدہ کیلئے انٹر ڈگری یافتہ امیدواروں کی تعداد 140175 ہے جبکہ انٹر کے مماثل 8750 امیدوار میدان میں ہیں۔ ڈگری یافتہ امیدواروں کی تعداد 103940 درج کی گئی ہے۔ ڈگری کے مماثل سند رکھنے والے 12084 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے کانسٹبل کیلئے انٹر امیدواروں کی تعداد 21901 ہے جبکہ انٹر مماثل ڈگری رکھنے والے 1784 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ۔ ڈگری یافتہ 18020 امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں جبکہ ڈگری کے مماثل سند رکھنے والے 2536 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا۔ ر