2 تا 20 مئی آن لائین درخواستوںکی سہولت، سب انسپکٹرس کی 587 جائیدادیں
حیدرآباد۔25 ۔ اپریل (سیاست نیوز) محکمہ پولیس نے 16614 جائیدادوں پر راست تقررات کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے آج اعلامیہ جاری کیا ہے۔ محکمہ پولیس کے مختلف زمرہ جات اسپیشل پروٹیکشن فورس ، ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سرویسز اور محابس (جیل) میں یہ تقررات ہوں گے۔ 2 مئی سے درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوگا اور 20 مئی تک درخواستیں آن لائین داخل کی جاسکتی ہیں۔ ویب سائیٹ www.tslprb.in پر درخواستیں داخل کی جائیں گی ۔ نوٹیفکیشن کے ذریعہ سب انسپکٹرس اور کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات ہوں گے جن میں 587 سب انسپکٹرس شامل ہیں۔ سب انسپکٹرس کی جائیدادوں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ سیول سب انسپکٹر (414) ، اے آر سب انسپکٹرس (66) ، ایس اے آر سی پی ایل سب انسپکٹرس (5) ، ٹی ایس ایس پی سب انسپکٹرس(23) ، اسپیشل پروٹیکشن فورس سب انسپکٹرس (12) ، ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سرویسز (26) ، جیل ڈپارٹمنٹ (8) ، آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن سب انسپکٹرس (22) ، پولیس ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن (3) ، فائرنگ فرنٹ بیورو سب انسپکٹرس (8) ۔ کانسٹبلس کی جائیدادوںکی تفصیلات اس طرح ہیں : سیول کانسٹبل (4965) ، اے آر کانسٹبلس (4423) ، ایس اے آر سی ایل (100) ، ٹی ایس ایس پی (5010) ، اسٹیٹ اسپیشل پولیس فورس (390) ، ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سرویسز (610) ، جیل ڈپارٹمنٹ (مرد) (136) ، جیل ڈپارٹمنٹ (خواتین) (10) ، آئی ٹی کمیونکیشن (262) ، پولیس کانسٹبل میکانک (21) اور پولیس کانسٹبل ڈرائیور (100) ۔