پولیس-نکسلی مدبھیڑ،پولیس بھاری پڑی،نکسلیوں نے میدان چھوڑا

   

راج آنند گاؤں،23جنوری (سیاستڈ اٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع راج آنندگاؤں کے نکسلی متاثر موہلا تھانہ علاقے کے بکمرکا کے جنگل میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئی مدبھیڑ میں پولیس نکسلیوں پر حاوی ہوگئی اور نکسلی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ۔اس سے پہلے نکسلیوں نے چار آئی ڈی بلاسٹ کئے ،جس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ نکسلی سیل کے اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وائی پی سنگھ نے بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ٹیم بکمرکا کے جنگل میں گشت کے لئے نکلی تھی۔وہاں تقریباً 40سے 50 مسلح نکسلی ،جس میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے پہاڑی کے آس پاس تھے ،انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور اس کے بعد چار آئی ڈی بھی بلاسٹ کئے۔