نئی دہلی،24اپریل(سیاست ڈاٹ کام)دہلی پولیس نے رمضان کے دوران لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے ۔دہلی پولیس نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہاکہ کل سے رمضان کا مہینہ شروع ہورہا ہے ۔ہم لوگوں سے امید کرتے ہیں کہ روزہ اور نماز ادا کرنے کے دوران لاک ڈاؤن کے اصولوں پر وہ عمل کریں گے ۔حکومت کے حکم کے مطابق اذان ہوگی۔نماز اور سحری وافطار گھر میں ہی کریں۔کورونا کی وبا سے لڑنے کے لئے سبھی کندھا سے کندھا ملاکرمدد کریں۔روہنی ضلع میں ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واضح کردیاہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اذان پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔