پولیس نے سائبر دھوکہ دہی سے ایک شخص کو بچالیا

   

حیدرآباد۔ 12 ستمبر (سیاست نیوز) سائبر دھوکہ دہی کے معاملہ میں پولیس نے ایک ٹیلر کو بچا لیا اور 15 منٹ کی کارروائی میں ٹیلر کو ایک لاکھ 18 ہزار روپے کی رقم تباہ ہونے سے بچالیا گیا۔ پرانے شہر کے ایک 48 سالہ ٹیلر نے خطرناک اے پی کے فائل کو اپنے فون پر حاصل کیا جو اکثر آر ٹی اے اور آر ٹی او چالان کے نام سے روانہ کئے جاتے ہیں جس کو سائبر دھوکہ باز روانہ کرتے ہیں جس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈکرنے والے شخص کی رقم لین دین والی تفصیلات بینک کھاتے کی تفصیلات تک دھوکہ باز رسائی کرلیتے ہیں جس کے بعد آن لائن خریداری کی جاتی ہے جس کا اس شخص کو پتہ ہی نہیں چلتا، بس او ٹی پی کے لئے بینکس کی جانب سے مسیجس آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس ٹیلر کے ساتھ بھی ایسی ہی ہوا۔ منٹوں میں 95,239 روپے بینک کھاتے سے نکال لئے گئے اور مزید کوشش جاری تھی۔ اس شخص نے آن لائن خریداری کے بڑے پلیٹ فام پر اپنے کھاتے کی تفصیلات کو مکمل نہیں رکھا تھا اور اس کے ذریعہ لوٹنے کی بھی بھرپور کوشش کی گئی اور چند سائٹس پر کوششیں جاری تھی کہ اس دوران متاثرہ درزی فوری پولیس سے رجوع ہوگیا اور تفصیلات بتائیں۔ اس کانسٹبل سریکانت نائک نے این سی آر پی پورٹل کی مدد سے موبائیل کی جانچ کی اور فوری طور پر ٹیلر کے فون سے دھوکہ بازر ایپلکیشن کو نکال دیا اور کانسٹبل نے متاثرہ شخص کے ای کامرس اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے فوری تمام لین دین کو منسوخ کردیا اور ٹیلر کی رقم واپس ہوگئی۔ ع