بریلی : فوج کے جوانوں پر متنازعہ تبصرے کرنے والی آئی وی آر آئی میں زیر تعلیم کشمیر کی تین طالبات کو اتر پردیش میں بریلی کی پولیس نے معاف کردیا۔ اس کے خلاف وشو ہندو پریشد کا وفد پیر کو بریلی کے اے ڈی جی پولیس اور ایس ایس پی سے ملاقات کرے گا۔وی ایچ پی کے چار اضلاع کے انچارج اور محکمہ کے صدر پون اروڑا نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کے فوجیوں کے خلاف تبصرہ کرنے والوں کو کلین چٹ دینا بدقسمتی ہے ۔ جس نے بھی فوج کے خلاف تبصرہ کیا اسے سزا دی جانی چاہئے تھی۔ اس طرح کی کارروائی کو وشو ہندو پریشد بالکل برداشت نہیں کرے گی۔ اس معاملے میں وشو ہندو پریشد کا وفد بریلی کے اے ڈی جی پولیس اور ایس ایس پی سے ملاقات کرے گا۔