پولیس نے میرے بال پکڑکر گھسیٹا ، فون لیکر توڑدیا

,

   

Ferty9 Clinic

جامعہ میں بی بی سی کی خاتون صحافی کا بیان
نئی دہلی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی بی سی کی خاتون صحافی بشریٰ شیخ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ احاطہ میں اُسے رپورٹنگ سے روک دیا ۔ اس کے بال پکڑ کر گھسیٹا ۔ جب وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طلباء کے احتجاج کے کوریج کیلئے پہونچی تو پولیس نے انہیں ڈھکیل کر ان کا فون چھین لیا اور اسے توڑدیا ۔ جب انہوں نے پولیس سے فون واپس کرنے کیلئے کہا تو انہیں لاٹھیوں سے زدوکوب کیا گیا اور گالی گلوج کی گئی ۔