پولیس ویان اور ایمبولنس کی ٹکر مدد پہنچانے والے خود ہاسپٹل پہنچ گئے

   

Ferty9 Clinic

شکاگو ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کبھی کبھی کسی کی مدد کیلئے پہنچنے میں جلد بازی کرنا بھی مہنگا ثابت ہوتا ہے۔ شکاگو میں جاری ایک پارٹی کے دوران ہوئی فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی طبی امداد پہنچانے والی ایک ٹیم کی گاڑی (ایمبولنس) اور جائے واردات پر جلد سے جلد پہنچنے کیلئے پولیس کی گاڑی میں ٹکر ہوگئی۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتہ پیش آیا جس میں دو پولیس افسران اور طبی امداد پہنچانے والے دو ورکرس زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ یاد رہیکہ ایک اپارٹمنٹ میں چل رہی پارٹی کے دوران نہ جانے کیا ہوا کہ وہاں فائرنگ شروع ہوگئی جس میں ایک 16 سالہ لڑکا سینے اور سر پر گولی لگنے سے ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔