پولیس ویان اُلٹ گئی، 15 پولیس ملازمین زخمی

   

ناسک ، 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پندرہ پولیس ملازمین آج زخمی ہوگئے جب اُن کی گاڑی مہاراشٹراٹ کے ضلع ناسک میں اُلٹ گئی، ایک عہدہ دار نے یہ بات کہی۔ یہ گاڑی ضلع کے قبائلی غلبہ والے کلوان تعلقہ کے گوباپور علاقہ میں تنگ سڑک سے گزر رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ پولیس ویان کا بریک فیل ہوگیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی کو کسی طرح روکنے کی کوشش کی۔ تاہم، وہ اُلٹ گئی اور15 پولیس پرسونل بشمول ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو گورنمنٹ ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔