ادے پور: راجستھان میں ادے پور ضلع کے مورونیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر کمپلیکس کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، جے پور، محترمہ ونیتا ٹھاکر نے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مورونیا کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہونے والی بات چیت میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹریننگ سینٹر کے 141 بیگھہ احاطے کا سروے کرنے کے بعد اس میں زمین اور پانی کے تحفظ، شجرکاری، ماحولیاتی تحفظ اوربارش کے اپانی کو روک کر اینی کٹ تعمیر کے ساتھ نکاسی آب کے کام تجویز کئے جائیں۔ اس موقع پر گرین پیپل کمیٹی کے چیرمین راہول بھٹناگر نے تنظیم کی طرف سے مجموعی ترقی کے لئے تکنیکی منصوبہ اور ترقیاتی کاموں کے لئے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تمام کاموں کا تفصیلی منصوبہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ۔ محترمہ وینیتا ٹھاکر نے اس ترقیاتی پروجیکٹ کی متوقع لاگت کے لیے جلد از جلد ایک تجویز تیار کرنے کو کہا تاکہ ضروری مالیاتی انتظام کے لیے پیشگی کارروائی کی جاسکے ۔