لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع قنوج میں ہفتہ کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرت پاٹھک اورنامعلوم افراد کے خلاف پولیس ٹیم پر حملہ اور ہنگامہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قنوج میں پریم نگر علاقہ باشندہ دیپو نے پولیس کو بتایا کہ وہ اناؤ میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہے۔دیپو نے الزام لگایا کہ جمعہ کی شام پربھاکر کشواہا، ساگر شرما، وشال کٹیار اور ابھیشیک دوبے نے ان کے بھائی نیلیش کا اغوا کرلیا۔ دیپو کی شکایت پر پولیس نیلیش کو باز یاب کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمین کے ساتھیوں کو پتہ چلا وہ منڈی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور وہاں ہنگامہ کیا۔ اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس میں سات افراد بشمول تین سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ ملزمین بی جے پی کے حمایتی ہیں۔
منڈی پولیس اسٹیشن کے انچار حکیم سنگھ کی شکایت پر بی جے پی ایم پی سبرت پاٹھک سمیت 9 معلوم اور 42نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے اور ان کی تلاش کی جار ہی ہے۔