پولیس پر تلگودیشم کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام، چندرابابو نائیڈو کا بیان

   


حیدرآباد 28 اگسٹ (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم این چندرابابو نائیڈو نے الزام لگایا کہ پولیس نے تلگودیشم پارٹی کے 60 کارکنوں کے خلاف کیسیس درج کئے ہیں جو حلقہ کے ان کے دورہ کے موقع پر ان کے اسمبلی حلقہ کپم آئے تھے۔ نائیڈو نے الزام لگایا کہ برسر اقتدار وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں نے تلگودیشم ورکرس پر حملہ کیا۔ پولیس تلگودیشم کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے۔