پولیس پر حملہ کیلئے اُکسانے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) مغربی بنگال کی طرز پر پولیس پر حملہ کرنے کیلئے اُکسانے والے بی جے پی کارپوریٹر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایل بی نگر پولیس نے منصورآباد کے بی جے پی کارپوریٹر نرسمہا ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس کارپوریٹر نے واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ بی جے پی کارکنوں اور عوام کو ترغیب دی ہے کہ وہ پولیس پر حملہ کریں اور مار پیٹ کا نشانہ بنائیں۔ ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر مبینہ حملہ کی ایک وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بی جے پی کارپوریٹر نرسمہاریڈی نے پولیس پر حملہ کی ترغیب دیتے ہوئے پیغام کو وائرل کیا اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ پولیس کو نشانہ بنانے کی مبینہ ترغیب دی ۔ اس کارپورٹر کی جانب سے پولیس پر حملہ کرنے کی ترغیب کے پیغام کو دیکھتے ہوئے ایل بی نگر پولیس نے نرسمہا ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع