پرتاپ گڑھ ۔ اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی پٹّی پولیس نے علاقے کے سکھو دبولی گاوں میں گزشتہ اتوار کو انتخابی رنجش میں بوال پر پہنچی پولیس پر ہوئ سنگ باری کے معاملے میں پیر کی شام دس نامزد و پچاس نامعلوم سمیت ساٹھ ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا ۔ ایس ایچ او گنیش پرساد نے آج بتایا کہ علاقے کے سکھو دبولی گاوں میں گزشتہ اتوار کو (انتخابی رنجش میں ) گاوں کی کمیٹی کی میٹنگ میں اراکین کی کمی کے سبب ہوئے بوال میں موجودہ پردھان وندنہ دیوی کے شوہر وجئے سنگھ چوہان و مخالفین میں کڑے دین یادو وغیرہ پانچ لوگ زخمی ہو گئے تھے ۔اطلاع پر پہونچی پولیس پر گاوں والوں نے سنگ باری شروع کر دی ۔