پولیس پر فائرنگ کا ویڈیو جاری

,

   

٭ اترپردیش پولیس نے میرٹھ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئے تشدد کے ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں دو افراد کو پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں دو افراد کو پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ نیلی جیاکٹ میں نقاب پوش شخص بندوق کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ میرٹھ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔