سنگا ریڈی:ضلع سنگا ریڈی کے موضع پاشا میلارم میں واقع پولیس آوٹ پوسٹ حدود میں پولیس پیٹرولنگ کیلئے انڈسٹریل ایریا لوکل اتھاریٹی پاشا میلارم(
IALA )
کی جانب سے ضلع ایس پی سنگا ریڈی ایس چندرا شیکھر ریڈی کو ایک مہیندرا اسکارپیو گاڑی حوالے کی گئی۔ضلع ایس پی نے کہا کہ مہیندرا اسکارپیو گاڑی کو پاشا میلارم صنعتی علاقے میں پولیس پیٹرولنگ کیلئے استعمال کیا جائیگا اور امن وامان کی برقراری پر بھی توجہ دی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سروجنا،چیرمین آئی اے ایل اے درگاپرساد،زونل مینیجر ٹی ایس آئی آئی سی انورادھا، وائس چیئرمین راگھوریڈ ی، سیکریٹری ستیہ ناراینا، جی وی کے ٹریزرر راجو، اگزیکٹیو کمیٹی ممبرس راکیش،ناگیشور راو ،رمنا ریڈی اور کرشنا ودیگرموجود تھے۔